

Loading content...
جس وقت جمیلہ نے یہ کیفیت دیکھی تو اس کے قدم رک گئے اس نے باپ کا ہاتھ چھوڑااور آہستہ آہستہ چلتی ہوئی نور محل کے دروازے کے قریب آئی ،پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا آنکھیں بندکر کے روتی بھی رہیں اور بھائیوں سے شکوے بھی کرتی رہیں ،جمیلہ کافی دیر انہیں دیکھتی رہی، ان کا لباس کافی بوسیدہ ہو چکا تھا اسے یہ سب کچھ دیکھ کر بہت دکھ ہوا ، تھوڑی دیر کے بعد باپ نے اسے آواز دے کر کہا کہ آؤ بیٹی گھر چلیں ، جمیلہ روتی ہوئی اپنے والد کے قریب آ گئی اور کہنے لگی کہ اب میں گھر جا کر اپنا کپڑوں کا ایک نیا سوٹ اٹھا لاؤں گی اور آکر اس معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو پیش کروں گی،اس کے باپ نے پوچھا تم اپنے کپڑے انہیں کیوں دینا چاہتی ہو ؟ جمیلہ نے رو کرجواب دیا کہ اس معصوم کی حالت زار دیکھ کر مجھے بہت ترس آرہا ہے، اس لئے میں اپنے کپڑے بطور صدقہ لاکر انہیںپیش کروں گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار