

Loading content...
صاحب ناسخ التواریخ لکھتے ہیں کہ ایک دن شام کا رہنے والا ایک شخص نور محل کے سامنے سے گزرا، اس کے ہمراہ اس کی دختر بھی تھی،بعض صاحبانِ مقتل نے اس کا نام جمیلہ لکھا ہے، یہ دونوں باپ بیٹی بازار سے سودا سلف خرید کر واپس آ رہے تھے ،شام کا وقت تھا، جس وقت جمیلہ نور محل کے سامنے پہنچی تو اس نے دیکھا کہ ایک چار یاپانچ سال کی شہزادی ہیں، جو نور محل کی دیوار کے ساتھ رخسار لگاکر آہستہ آہستہ رورہی ہیں ان کی آنکھیں بند ہیں،روتے ہوئے فرما رہی ہیں کہ میرے بھائی میرے اکبرؐ آپ ہمیں لینے کب آئیں گے؟ میں تواب اس نور محل کی سنگلاخ زمین پر سو بھی نہیں سکتی پھر فرماتی ہیں ہائے میرے صغیر بھائی! کیا آپ بھی بہن کو بھول گئے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار