

Loading content...
یہاںایک اور وضاحت یہ بھی کرتا چلوں کہ قدیم زمانے میں بازاروں کا یہ تصور نہیں تھا جو آج ہے یعنی اس وقت مستقل دکانوں کی بجائے کھلی جگہ کو بازار قرار دیا جاتا تھا، جہاں صبح کے وقت ہر کوئی اپنا سامان گھر سے اٹھا لاتا، پھر کھجور کے پتوں سے بنی ہوئی چٹائیوں کاسایہ بنا کر اس کے نیچے اپنا سامان رکھ کر بیٹھ جاتااورپھر گاہکوں کی آمد پر خرید وفروخت شروع ہوجاتی تھی،وہ بازار ہمارے اس دور کے جمعہ یا اتوار بازار کی طرح ہوتے تھے جن میں بعد میں تھوڑی سے ترمیم یہ ہوئی کہ پہلے ایک ہی بازار میں ہر قسمی اشیاء فروخت کی جاتی تھیں مگر بعد میں مختلف میدانوں کو مختلف بازاروں کانام دیا گیا، یعنی کسی کوبازار آہنگراں(لوہاروں کا بازار)اور کسی کو بازار قصاباں وغیرہ کہا جانے لگا،دمشق میںیہ بازاراکثر قصردارالامارہ کے قریب ہی بنائے جاتے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار