

Loading content...
جس وقت قافلہ پاک شام پہنچا تو اس وقت یہ اصطبل کھنڈر کی شکل اختیار کر چکا تھا ، اولین چند روز قافلہ پاک کورہائش کے لئے یہی جگہ دی گئی تھی، پھر آخری فیصلے کے بعد جناب عیسیٰ علیہ السلام کی مسجدمیں قیام دیا گیا تھا جس کے ساتھ ہی جناب زکریا اورجنابِ یحییٰ علیہ السلام کی مسجد تھی جسے بعد میں توسیع دے کر مسجد بنی امیہ کا نام دے دیا گیا تھا، پھر عبدالملک بن مروان نے اس کی تعمیر نو کروائی تھی اور اس کو مزید وسیع کرکے جناب عیسیٰ علیہ السلام کی مسجد کے ساتھ ملا دیا گیا ، آج وہ مقام یعنی مسجد جناب عیسیٰ علیہ السلام زندان شام کے نام سے مشہور ہے ، یہی وہ جگہ ہے کہ جہاں آخری فیصلے کے بعد قافلہ پاک رہائش پذیر رہا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار