

Loading content...
اُس وقت پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کی کیفیت یہ تھی کہ سبھی خاک پر مسند نشین تھیں، ہر کسی کی نگاہیں پیوندِ زمین تھیں، سبھی کی آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات جاری تھی، اس پاک قافلے کا ہر فرد ایک دوسرے سے بات کرنے سے گریزاں تھا، شاید بولنے کی سکت باقی نہیں رہی تھی، یا پھر کہنے سننے کو کچھ باقی ہی نہیں رہا تھا، ہر پاک بی بی نے علیحدہ علیحدہ گوشے میں زمین پر بیٹھ کر رونا شروع کیا کسی پاک مستور کی آواز آتی ہائے میرا سہروں والا جوان بیٹا ماں کو تنہا کیوںچھوڑ گئے ہو اب آ کر ماں کا حال تو دیکھو کسی وقت آواز آتی اِس دلہن کی حالت بھی دیکھو کہ جسے چند گھڑیوں کی خوشیاں دے کر تنہا چھوڑ گئے ہو دیکھو تو سہی کہ وہ کیسے سر میں خاک ڈال کر ور رہی ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار