

Loading content...
راس الجالوت نے پوچھا کہ کیا یہ وہی حسینؐ ابن علیؐ علیہما الصلواة والسلام ہیں جو تمہارے پاک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دختر صلواة اللہ علیہا کے فرزند تھے ؟ ملعون نے کہا بے شک یہ وہی ہیں، اس نے کہا کیا میں انہیں شہید کرنے کی وجہ بھی پوچھ سکتا ہوں؟ ملعونِ شام نے بتایا کہ اہل کوفہ نے انہیں خطوط لکھے تھے کہ آپ ہمارے شہر میں تشریف لے آئیں اور یہاں خلیفہئِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بن کر ہماری رہنمائی اور ہدایت فرمائیں، ان کے بلانے پر جب یہ کوفہ کے نزدیک پہنچے تو کوفیوں نے ان سے دھوکا کیا اورمیرے عامل کے ساتھ مل کر انہیں شہید کر دیا، اس کے بعد ان کا سر پاک اور اسیر مرد و زن سب کو میری طرف شام بھیج دیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار