

Loading content...
ملعون کے دربار کا ایک اور واقعہ بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ ملعون کا دربار آراستہ تھا، جناب امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام دربار میں کرسی نشین تھے، پیشی ابھی شروع نہیں ہوئی تھی کہ ایک دربان نے آ کراطلاع دی کہ نواحِ دمشق میں رہنے والے یہودیوں کا سب سے بڑا عالم راس الجالوت حاضر ہونا چاہتا ہے، ملعونِ شام نے اسے بلوالیا، وہ آکر کرسی پر بیٹھ گیا، فرعونِ شام نے پوچھا کیسے آنا ہوا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار