

Loading content...
خدا تمہیں برباد کرے… امام زکی، ہمام تقی اور صمصام نقی کی دختر ہم ہیں، امیر المومنین علیہ الصلواة والسلام کہ جنہوں نے جمل والوں کو برباد کیا، صفین والے ملاعین کی گردنیں اڑائیں، نہروانیوں کو فی النار کیا ان کی پاک دختر ہم ہیں، جن کی اطاعت کو اللہ نے اپنی اطاعت قرار دیا جن کی نافرمانی کو اپنی معصیت قرار دیااور جن کی وِلا اور وَلایت کو اللہ جل جلالہ نے تمام موجوداتِ عوالم کیلئے فرضِ اولین قرار دیا تھا، ان کی دختر ہم ہیں ، جن کے سر پر حکومت اِلٰہیہ اور اختیاراُلوہیت کا تاج ہے ، جنہوں نے تمہارے خدائوں یعنی لات وعزیٰ کے پرخچے اڑائے اور خانہئِ خدا اور مقام صفا کو بتوں کی غلاظت سے پاک کیا ، ان کی دختر ہم ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار