

Loading content...
تاریخ گواہ ہے کہ یہ فرعونِ شام ملعون کے دربار میں پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن کی چوتھی پیشی تھی، مگر ابھی تک ملعون شام نے کوئی فیصلہ نہیں سنایا تھا ،اس پیشی پر اس ملعون نے فیصلہ سنانا تھا مگر سابقہ پیشیوں میں ملعونِ شام کو یہ احساس ہوگیا تھاکہ میں اِن پاک پردہ دارانِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں سنا سکتا اور نہ ہی انہیں دربار میں سرعام کھڑا کر کے نعوذباللہ ان کی توہین کر سکتا ہوں ، کیونکہ اس وقت تو اس ملعون کا اپنا قبیلہ بھی اس پر سخت ناراض تھا کہ پہلی مرتبہ ان پاک پردہ داروںکودربار میں کیوں لایا گیا تھا، اُس پہلی پیشی کے بعد پاک خاندان کے پاک پردہ دار صلواة اللہ علیہن محل کے دوسرے دروازے سے داخل ہوتے اور پس پردہ تشریف فرما ہو جاتے پھر وہیں سے دربار کی کاروائی کا مشاہدہ فرماتے وہاںاُن کے ساتھ بنی امیہ کی عورتیں بھی موجود رہتی تھیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار