

Loading content...
19ربیع الاول61 ہجری بمطابق17دسمبر 680 عیسوی جمعرات کا دن ہے، ملعونِ شام اپنے دربار میں سر پر سنہری تاج پہنے بیٹھا ہے،اس کے تاج میں موتی جڑے ہوئے ہیں،اس نے ایک خلعت زیب تن کی ہوئی ہے جو اس کے دادا صخر یعنی ابو سفیان کو شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے موقع پر عطا فرمائی تھی، ابوسفیان کی موت کے بعد یہ خلعت اس کے بیٹے کو ملی اور وہ ہمیشہ یہی خلعت پہن کر نماز عید پڑھایا کرتا تھا، مرتے وقت اُس نے یہ وصیت کی تھی کہ اسی خلعت کا مجھے کفن پہنایا جائے ہو سکتا ہے کہ یہ میری نجات کا ذریعہ بن جائے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار