

Loading content...
آپ کی پاک پھوپھی صلواة اللہ علیہا کی دعا اللہ نے میرے حق میں قبول فرمائی ہے، میں نے جس ہاتھ کے ساتھ آپ کی ذات کی طرف غلط اشاہ کیا تھا وہ مجرم ہاتھ میں اپنے ساتھ لے کر قبر میں کیسے جاتا،اسی ایک ہاتھ کی وجہ سے مجھے آپ کے نانا پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے شرمسار ہونا پڑتا،اس کے بعد یہ امام علیہ صلوات وسلام کے قدموں پر گر گیا اور رو رو کر عرض کیا اے امام مظلوم کی دستار کے پاک وارث! خدا کیلئے مجھے معاف فرما دیں مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ آپ کون ہیں جس کی وجہ سے مجھ سے اتنی بڑی گستاخی سرزد ہوگئی ، کاش مجھے پہلے ہی موت آ گئی ہوتی اور میں نبی زادیوں صلواة اللہ علیہن کو اس کسمپرسی کی حالت میں دربار میں نہ دیکھتا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار