

Loading content...
یہ فرمان نہیں تھا بلکہ اللہ کے امر کن فیکون کا مظاہرہ تھا، جیسے جیسے پاک زبان سے الفاظ ادا ہوتے گئے عمل در آمد ہوتا چلا گیا، جس وقت انہوں نے فرمایا کہ اللہ تیری زبان قطع کرے ابھی لفظ ختم نہیں ہوا تھا کہ اس کی گدی سے کھنچ کر زبان باہر آگئی، پھر بلا توقف فرمایا اللہ تجھے اندھا کرے، ابھی کرے کا لفظ مکمل ادا نہیں ہوا تھا کہ اس کی آنکھوں کے ڈیلے ابل کر باہر آ گئے ،پھر جیسے ہی یہ لفظ ادا ہوئے کہ اللہ تیرے ہاتھ شل کرے، عین اُسی وقت اس کے ہاتھ خشک ہوکر سیاہ ہوگئے، جس وقت فرمایا کہ اللہ تیرا ٹھکانہ جہنم کو قرار دے، وہ ملعون زمین پر گرا اورواصل جہنم ہوگیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار