

Loading content...
مگر یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کی جبروتیت وقدرت و تصرف سے کوئی لمحہ خالی نہیں تھا بلکہ ان کا ہرقدم ایک معجزہ تھا، ان کی ذات فلا یظہر علیٰ غیبہ احداً کی مصداق تھی اور نظام کائنات ان کے تصرف میں تھا، جو کچھ وہ پسند فرما رہے تھے وہی کچھ ہو رہا تھا، آپ واقعاتِ دربار پر غور کریں کہ جس وقت پاک پردہ دار صلواة اللہ علیہن پس پردہ تشریف فرما ہوگئے تو اس وقت ایک شامی بڈھا ملعون دربار میں وارد ہوا اس نے داڑھی اور سر کے بالوں پر مہندی لگائی ہوئی تھی اس نے آتے ہی یزید ملعون سے کہا کہ میں نے سنا ہے تمہیں کسی جنگ میں فتح نصیب ہوئی ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار