

Loading content...
میں عرض کروں گا کہ پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن کا دربار شام میں آجانا کوئی معمولی بات نہیں ہے بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس سے بڑا کوئی مصائب ہو ہی نہیں سکتا کہ پاک مخدراتِ عصمت صلواة اللہ علیہن ایک ظالم کے دربار میں تشریف لے آئیں ، اگرچہ اللہ کی طرف سے پردے کا محکم نظام تھا، تطہیر کی سات قناتیں استوار تھیں، حجاباً مستورا کا پردہ لگا ہوا تھا، مگر پھر بھی وہ دربار میں تشریف تو لائی ہیں، جن کی پاک والدہ گرامی قدر صلواة اللہ علیہا کا جنازہ بھی رات کی تاریکی میں اٹھایا گیا ہو ان کا دربار میں آجانا کوئی معمولی بات نہیں ہے، بلکہ یہی ایک بات مصائب کے لیے کافی ہے کہ کہاں پاک مستورات صلواة اللہ علیہن اور کہاں ظالم کا دربار ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار