

Loading content...
اس خطبے میں ملکہ عالمین سین صلواة اللہ علیہا نے اس راز سے نقاب اسرار اٹھایا ہے کہ تم ملاعین جو کچھ دیکھ رہے ہو یہ صرف تمہارے گمانِ باطل اور خیالِ فاسد کی پرچھائیاں ہیں اور ہمارا اس حال میں یہاں آنا فقط تمہارا سرابِ نظر ہے جوحقیقت سے لاکھوں مراحل کی دوری پر ہے ، ہماری ذاتِ اقدس تمہارے عقول ناقصہ اور افہام نجس و تخیٔلِ رجس سے ہمیشہ اسی طرح مخفی اور پوشیدہ رہی ہے کہ جس طرح اللہ جل جلالہ نمرودی توہمات سے مخفی تھا،یعنی جو کچھ تم دیکھ رہے ہو یہ حقیقت نہیں ہے بلکہ یہ صرف وہی کچھ ہے جو کچھ ہم تمہیں دکھا رہے ہیںاور جو کچھ ہم تمہیں دکھا رہے ہیں وہ تمہارے خبیث عزائم اور رذیل ارادوں کی ایک تصویر ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار