

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام اپنے اصحاب اور پاک عترت علیہم الصلواة والسلام کے ہمراہ جونہی کربلا تشریف لائے، ہم سب نے مل کر اِن پر ہلہ بول دیااور وہ ڈر کے مارے ایک دوسرے کے پیچھے اس طرح چھپنے کی کوشش کرنے لگے کہ جس طرح باز کبوتروں کی ڈار پر حملہ کرتا ہے اور وہ اس کے حملے سے بچنے کے لئے یونہی پَر مارتے ہیں ،ایسے ہی تمام بنی ہاشم علیہم الصلواة والسلام اپنی جانیں بچانے کی کوشش کرتے رہے مگر انہیں کہیں پناہ نہیں ملی، بس ہمیں اتنی سی دیر لگی ہو گی کہ جتنی دیر میں ایک اونٹ ذبح کر کے صاف کیا جاتا ہے یا یوں سمجھ لو کہ جتنی دیردوپہر کو قیلولہ کیا جاتا ہے، ہم نے سب کو شہید کر دیا،اُن کی لاشیں خاک و خون میں غلطان زمین کربلا پر بے گورو کفن پڑی تھیں، جس وقت زجر بن قیس ملعون نے یہ بات کہی تو فاتح شام پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے پردے کے اندر سے فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار