

Loading content...
اور دوسری پانچ سال کی، جس وقت یہ دربار میں داخل ہوئیں تو ان دونوں بہنوں نے اپنی آستینوں کے ساتھ اپنے چہرے چھپا رکھے تھے، ایک پاک معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا تھیں اور ایک ان کی چھوٹی پاک بہن صغیرہ بی بی صلواة اللہ علیہا تھیں، جب اُن دونوں بہنوں کی نگاہ اپنے پاک باباؐ کے سر پر پڑی تو ان کی نگاہیں وہیں مرکوز ہو کر رہ گئیں،ہند کہتی ہے میں نے دیکھا کہ ان دونوں معصوم بچیوں کی آنکھیں کھلی ہوئی تھیں مگر ان کھلی ہوئی آنکھوں میں سے آنسو جاری تھے کیونکہ وہ دشمن کے خوف سے روبھی نہیں سکتی تھیں اور ان سے بابا پاک علیہ الصلواة والسلام کی یہ حالت بھی برداشت نہیں ہو رہی تھی، ہند نے جس وقت یہ منظر دیکھا تو یزید ملعون کو پکار کر کہا او ظالم! کمسن بچیوں پر اتنا ظلم کرنا جائز نہیں ہے کیا کبھی کمسن بچیوں کے سامنے بھی کوئی والد کا سر اس طرح رکھتا ہے جیسے تم نے رکھا ہوا ہے ، کیا کوئی بیٹی اپنے باپ کو اس حالت میں دیکھ کر برداشت کر سکتی ہے مگر تم تو بے حس ہو تمہیں کیامعلوم کہ ان معصوم بچیوں کے دل پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار