

Loading content...
اصل بات یہ تھی کہ ابوسفیان ملعون نے اپنی ایک لڑکی کا عقد ثقفی قبیلے میں طائف کے سردار جناب عروہ بن مسعود کے فرزندابی مرہ بن عروہ ثقفی کے ساتھ کیا تھا، اسی ابی مرہ بن عروہ بن مسعود ثقفی کی دو پاک شہزادیاں صلواة اللہ علیہا پاک گھر کی زینت تھیں، ان میں سے ایک شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کی والدہ پاکصلواة اللہ علیہا تھیں اور دوسری شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا تھیں، اور یہ دونوں مخدراتِ عصمت وطہارت صلواة اللہ علیہا اُس وقت دربار میں موجود تھیں، جس کی وجہ سے بنی امیہ کے زن ومرد حمیت عرب کے تحت رو رہے تھے، انہیں پاک خاندان کی مستورات صلواة اللہ علیہن کے دربار میں آنے کا کوئی احساس نہیں تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار