

Loading content...
ملعون ِ شام نے یحییٰ ملعون کے سینے میں مکا مارتے ہوئے کہا کہ دیکھ کیا رہے ہو ؟ جاؤ اور جا کر ان عورتوں کو چپ کراؤ، یحییٰ بن حکم نے کہا کہ ہیں تو وہ بھی سچی، مگر میں جاتا ہوں، اس نے پس پردہ جا کر عورتوں سے خاموش ہو نے کو کہا ،اس وقت تمام عورتیں اس کے درپئے ہو گئیں اور رو روکر کہنے لگیں کہ تم سب بے غیرت ہوگئے ہو، تم لوگوں میں خاندانی حمیت وغیرت کا قطرہ بھی باقی نہیں رہ گیا، ہمیں کچھ کہنے کی بجائے پہلے جا کر اس فرعون سے پوچھو کہ سامنے جو شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کی والدہ گرامی صلواة اللہ علیہا کھڑی ہیں، کیا تمہارا ان کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار