

Loading content...
دربار میں داخل ہونے والے مرد اور مستورات کی تعداد صاحبانِ مقتل نے 44 لکھی ہے، مگر یہ معلوم نہیں کہ ان میں سے مرد کتنے تھے ، مستورات کتنی تھیں اور معصوم کتنے تھے ، جس وقت پردہ دارانِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کا قدم دربار میں آیا ، تخت کے پیچھے پس پردہ بیٹھی ہوئی بنی امیہ کی عورتوں میں ایک کہرام بپا ہوا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار