

Loading content...
جس وقت پاک شریکتہ الحسینؐ بی بی صلواة اللہ علیہا نے دربار میں جانے کا فیصلہ سنایا تو آسمانوں میں ایک زلزلہ آیا، عرشِ اِلٰہی متزلزل ہوا، ملکوتِ ارض و سما میں غیرتِ ملکوتی جو ش کھانے لگی اور دربار میں تختِ ملعون کے سامنے رکھی ہوئی میز پر جناب عباؐس علمدار علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہرطشت میں تڑپا، زمین خوفِ عذابِ اِلٰہی سے کانپنے لگی، دوسری طرف خالق کائنات نظام عالم کو معطل کر کے پردہ دارانِ توحید صلواة اللہ علیہن کی چادر تطہیر بن کر خود ساتھ روانہ ہوا، چونکہ ان پاک مستورارت صلواة اللہ علیہن نے تمام مصائب برداشت کر کے توحید کا پردہ بچایا تھا ،اس لئے ٭ہل جزا الاحسان الا الاحسانکہنے والا یہاں خود ان کے پردے بچانے کے لئے آگیا، خالق نے دربار کی نجس فضا کو اُن آنے والوں کے شایانِ شان بنانے کیلئے حاملین عر ش کو وہاں قناتیں لگانے کا حکم دیا اور فرمایا کہ تمہیں علم نہیں ہے کہ مجھ اللہ کا بھرم رکھنے والی مقدس مستورات صلواة اللہ علیہن کو آج پردے کی سخت ضرورت ہے… اللہ کے نظام حفاظت میں چلتی ہوئی یہ پاک پردہ دارانِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن دربارِ ملعون کے دروازے پر آ پہنچیں ، جیسے ہی انہوں نے دربار میں قدم رکھا رعب وجلالِ اِلٰہی کا یہ عالم تھا کہ تمام اہل دربار کے سر جھکے ہوئے تھے اور وہ دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار