

Loading content...
اَذان ختم ہوئی تو ملعونِ شام نماز پڑھانے کے لئے مسجد بنی امیہ کی طرف چلا گیا اور پاک پردہ دار صلواة اللہ علیہن پیش نہ ہوسکے، جس وقت ملعونِ شام نماز کیلئے مسجد کی طرف روانہ ہوا تو امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام واپس پاک پردہ دارانِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن کے پاس تشریف لے آئے، پھر دوبارہ جس وقت دربارلگایا گیا تو اس وقت آپ بھی پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کے ہمراہ دربار میں تشریف لے گئے،اکثر روضہ خوان اور ذاکرین بیان کرتے ہیں کہ مستوراتِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کو 9گھنٹے تک دربار میں کھڑارہنا پڑا تھا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار