

Loading content...
اس دور کا یہ دستور تھا کہ ہر نماز کی اَذان سے پہلے شاہی نقارخانے میں بادشاہِ وقت کی شاہی کا نقارہ بجایا جاتا تھا، انہی باتوں کے دوران نمازِ ظہر کا وقت ہوگیا ، قصر یزید ملعون کے نقارخانے میں اُس کی شاہی کی نوبت(نقارہ) بجائی گئی، اُس وقت ملعونِ شام کے ساتھ اس کا ملعون بیٹا خالدبھی بیٹھا تھا، اُس نے امام علیہ الصلواة والسلام سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ سن رہے ہیں؟ یہ میرے باپ کی شاہی کا نقارہ ہے جوپورے ملک شام میں بج رہا ہے، امام علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا کہ تم تھوڑی دیر ٹھہر جاؤ ابھی کچھ ہی دیر میں ہماری شہنشاہیت کا نقارہ بھی سن لو گے ، شاہی نوبت بند ہوئی تو مؤذن نے گلدستہئِ اَذان پر اَذان شروع کی، اس وقت امام علیہ الصلواة والسلام نے خالد ملعون سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ اب ہماری شہنشاہیت کا نقارہ بھی سن لو ،تمہارے باپ کے اور ہمارے نقارے میں یہ فرق ہے کہ اِس کی شاہی کا نقارہ چند دن تک بجے گا اور پھر بند ہو جائے گا مگر ہماری شہنشاہیت کا نقارہ قیامت کے بعد بھی بجتا رہے گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار