

Loading content...
وہ فرماتے ہیں کہ اگر کچھ مستورات کے چہرے بے حجاب تھے بھی تو وہ پاک خاندان کی مستورات صلواة اللہ علیہن نہیں تھیں بلکہ ان میں سے کچھ معصوم بچیاں تھیں، کچھ کنیزیں تھیں، کچھ اصحاب اور خدام کی مستورات تھیں، فرماتے ہیں کہ پروردۂ سرادقاتِ طہارت دخترانِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن کا کسی کے ساتھ قیاس کرنا بھی مناسب نہیں ہے کیونکہ خائن و بدشعار آنکھوں کو اتنی طاقت ہی نہیں دی گئی تھی کہ وہ اُن کی طرف نگاہ اٹھاسکیںاور کفر وشرک کے امراض میں مبتلا دلوں میںاتنی جرأت ہی نہیں تھی کہ وہ پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن کے حریم ذات کے اندر چشم تخیئل سے جھانک بھی سکتے اور بصارتِ اشقیا کو یہ صلاحیت ہی نہیں بخشی گئی تھی کہ وہ ناموسِ کبریا کی طرف نظر کر سکتے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار