

Loading content...
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ مقام صبر تھا… میں ان کی خدمت میں عرض کروں گا کہ صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے اگر صبر اس حد سے گزر جائے تو وہ اپنی جملہ اچھائیاںکھو دیتا ہے بلکہ عظیم برائی بن جاتا ہے میں اس کی ایک مثال عرض کرتا ہوں کہ ایک شخص کے جوان بیٹے کو کسی نے قتل کر دیااور اس نے راہِ خدا قاتل کو معاف کر دیا تو یہ حسنِ صبر ہے اوراگر اُسی شخص کی جوان بیٹی کے ساتھ کوئی آدمی نازیبا شرارت کرتا ہے تو وہاں اُس شخص کا یہ کہنا کہ میں صبر کر رہا ہوں یہ جائز نہیں ہے بلکہ یہاں صبرکرنا بے غیرتی ہے، کیونکہ کسی شخص کا اپنی بہو بیٹی کے معاملے میں چشم پوشی کر کے گزرجانا صبر شمار نہیں ہوتا بلکہ دنیا کے تمام غیورلوگوں سے فیصلہ لے لیں سب ہی اسے بے غیرتی کہیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار