

Loading content...
اکثر ذاکرین ومقررین اور علمائے ظاہربین مسلماتِ شیعہ سے لاعلم ہوتے ہیں، یعنی شیعہ مسلک کے بنیادی عقائد کے تسلیم شدہ مسائل سے ناواقف ہوتے ہیں، اس لئے مصائب خوانی کی ہوس میں وہ شیعہ اثناعشریہ مسلک و مذہب کے بنیادی اور اہم حقائق و نظریات و عقائد کو پامال کرتے ہوئے گزرجاتے ہیں، اگرچہ کچھ لوگ ان مسلماتِ شیعہ سے واقف بھی ہوتے ہیں، مگر وہ بھی زیادہ گریہ و زاری کی خواہش میں ان مسلمات کو پس پشت ڈال دیتے ہیں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار