

Loading content...
واقعاتِ کربلا و شام میں کچھ واقعات ایسے ہیں کہ جن کا بیان کرنا انتہائی مشکل کام ہے مثلاًشام غریباں کے واقعات ،کربلا سے کوفہ اور کوفہ سے شام کے واقعات اورملعون شام کے دربار میں پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن کے داخلے کے واقعات کہ جن کا بیان کرنا انتہائی مشکل مقام ہے ،گویا یہ پل صراط پر چلنے سے بھی زیادہ مشکل کام ہے، اسی لئے میں جملہ ذاکرین اور مقررین کے سامنے دست بستہ گذارش کروں گا کہ ان واقعات کو بیان نہ کریں تو بہتر ہے کیونکہ یہ راستہ بال سے زیادہ باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہے، اگرزبان نے ذرا بھی لغزش کھائی تو انجام ابدی جہنم ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار