

Loading content...
اس وقت دربارِ یزید ملعون میں ہائے اکبرؐ… ہائے اکبرؐ کی صدائیں بلند ہوئیں، بنی امیہ کی عورتوں میں گریہ و ماتم کا کہرام بپا ہوا،جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام نے جناب سدیف کے رخساروں پر بوسے دیتے ہوئے فرمایا کہ جوان بھائی کی طرح آپ بھی مجھے عالم غربت میں تنہا چھوڑ کر جا رہے ہیں پھر فرمایا کہ جس وقت اپنے آقا کی خدمت میں پیش ہونا تو اُن کے سینہئِ اقدس پر بوسہ دے کر ہماری طرف سے عرض کرنا کہ بیمار بھائی بہت بہت سلام دے رہے تھے اور انہیں یہ پیغام بھی دینا کہ بیمار بھائی آپ کی ریش مقدس چوم کر فرما رہے تھے کہ میں بھی اکیلا رہ گیاہوںاور پھوپھیاں بھی دربار کے دروازے پر پہنچ گئی ہیں، کوئی تو آئے اور بیمار کے ساتھ مل کر ان پاک پردہ داروں صلواة اللہ علیہن کے پردے کا انتظام کرنے میں میری مدد کرے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار