

Loading content...
جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام نے دوڑ کر سدیف کا سر اپنی آغوش میں لیا اور اُس باوفا غلام کے رخساروں پر اپنے رخسار رکھ دیے اور روتے ہوئے فرمایا کہ تمہارے رخساروں کے ایک ایک زخم پر یہ سجاؐد علیہ الصلواة والسلام لاکھ بار قربان ، مجھے آپ کے رخساروں میں سے اپنے جوان بھائی شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کا خون جاری ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے ،پھر فرمایا دستورِ زمانہ ہے کہ اپنے پیاروں کی ہر چیز پیاری ہوتی ہے، اور آپ تو میرے جوان بھائی کی ایک نشانی ہیں آپ کی یہ حالت دیکھ کر بھائی کی شہادت کا صدمہ پھر سے تازہ ہو گیا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار