

Loading content...
شہزادے پاک نے دوبارہ باہیں عقال کے گلے میں ڈالیں، مگر جونہی گھوڑا روانہ ہواتو باہیں چھوٹ گئیں، زمین کربلا متزلزل ہوئی، میں نے دوڑ کر پاک شہزادے کو سنبھالنے کی کوشش کی کہ ادھر خیام سے چند مخدراتِ عصمت مستورات صلواة اللہ علیہن برآمد ہوئیں، کاش کہ میری آنکھیں نہ ہوتیں اور میں وہ منظر نہ دیکھ سکتا، میں نے اپنا رخ دوسری طرف کر لیا اور منہ پر ماتم کرنا شرو ع کیا، پھر مجھے ہوش نہیں رہا، ماتم کے جوش میں میری دونوںآنکھیں معظمہئِ کونین بی بی صلواة اللہ علیہا کے نورِ نظر پر قربانی پیش کرنے کیلئے باہر آگئیں، میری آنکھیں تو قربان ہوگئیں مگر پھر بھی مجھ سے پاک مخدراتِ عصمت وطہارت صلواة اللہ علیہن کے بین برداشت نہیں ہو رہے تھے، میں ماتم میں مصروف تھا کہ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے جوان بیٹے کی لاش سے علیحدہ لے گئے، میں نے اُن کے قدموں پر گر کر التجا کی آقا مجھے جنگ کی اجازت دیں میں اپنے آقا کا انتقام لینا چاہتا ہوں کیونکہ میرا دل پھٹا جا رہا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار