

Loading content...
میں نے پہنچنے کی کوشش تو بہت کی مگر جس وقت میں ان کے قریب پہنچا تو وہ شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کے آخری لمحات تھے، مجھے وہ منظر قیامت تک نہیں بھول سکتا کہ ان کے سینہئِ اطہر سے خون اچھل کر بہہ رہا تھا، ان کے خوبصورت گھونگھریالے بال خاک اور خون میں تَیر رہے تھے، گھوڑا کچھ دور جا کے واپس آ چکا تھا اور شہزادہ پاک دوبارہ گھوڑے کی گردن میں باہیں ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے اور فرما بھی رہے تھے عقال! مجھے خیام میں لے چل، میری پاک پھوپھی صلواة اللہ علیہن میرا انتظار فرما رہی ہوں گی، ممکن ہے کہ وہ میدان میں آجائیں، میرے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام بھی ضعیف ہیں، میں چاہتا ہوں کہ اُن کے میدان میں آنے سے پہلے تم مجھے خیام میں پہنچا دو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار