

Loading content...
جناب سدیف کہتے ہیں کہ جس وقت میں نے یہ منظردیکھا تو میں فوراً میدان کی طرف دوڑا اس وقت شہزادہ پاکعلیہ الصلواة والسلام پر غش طاری تھا ، گھوڑا فوج میں دوڑ رہا تھا ہر طرف ہجوم تھا کسی طرف سے بھی راستہ نہیں مل رہا تھا، کوئی ملعون شبیہہ پیغمبر سمجھ کر ان کے ہاتھ چوم رہا تھا توکوئی قدم مبارک چوم رہا تھا اچانک گھوڑے کو راستہ ملا تو وہ خیام کی طرف بھاگا، مگر اُس وقت شہزادے پاک کی حالت یہ تھی کہ اُن کی آنکھیں بند تھیں، باہیں گھوڑے کی گردن میں تھیں اور جسم اطہر زین سے نیچے ڈھلک چکا تھا ، ابھی خیام کی پہلی قنات 20 قدم دور تھی کہ شہزادے پاک علیہ الصلواة والسلام کے ہاتھ گھوڑے کی گردن سے چھوٹ گئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار