

Loading content...
جناب سدیف علیہ السلام نے آہِ سرد بھر کر کہا کہ میں بڑا بدقسمت ہوں کہ ایسے آقا زادے کو شہید ہوتے ہوئے دیکھنے کے باوجود بھی زندہ ہوں، میں تمہیں کیا بتائوں ،امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے اپنے جوان بیٹے کو بڑی مشکل سے اجازت بخشی ، شہزادہ پاک علیہ الصلواة والسلام جس وقت میدان میں تشریف لائے تو تین دن کی پیاس کے باوجود انہوں نے بہت خوبصورت جنگ کی ،میں اُس وقت ایک ٹیلے پر کھڑا ہو کر ان کی جنگ دیکھ رہا تھا ،میں نے دیکھا کہ ایک ملعون ازل نے ان پر چھپ کر نیزے کا وار کیا میرے آقا زادےؐ نے رضائے اِلٰہی کا تحفہ سمجھتے ہوئے اسے اپنے سینے پر قبول فرمایا، شہزادہ پاک علیہ الصلواة والسلام کے ہاتھ سے گھوڑے کی لگام چھوٹ گئی، تلوار دائیں طرف گری، عمامہ بائیں جانب گرا، بھاگتے ہوئے گھوڑے نے اپنے قدم روکے، شہزادہ پاک علیہ الصلواة والسلام زین کی کوچ پر جھک گئے انہوں نے گھوڑے سے فرمایا کہ مجھے جلدی خیام میں لے چلو، ظالم کا وار ایسا شدید تھا کہ شہزادہ پاک علیہ الصلواة والسلام زین پر سنبھل نہیں سکے ، انہوں نے فوراًاپنی باہیں گھوڑے کے گلے میں ڈال دیں اور آہستہ آہستہ آواز دی… یا ابتاہ ادرکنی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار