

Loading content...
جناب سدیف علیہ السلام نے فرمایا کہ روزِ عاشور میں مسلسل اپنے آقا زادےؐ کے ساتھ رہا، جس وقت پاک شہزادےؐنے اپنے پاک باباعلیہ الصلواة والسلام سے جنگ کی اجازت لی تو میں آکراُن کے قدموں پر گر پڑا، میں نے روکر عرض کیا آقا زادے! آپ میدان میں نہ جائیں، پہلے مجھے اجازت دیں،آپ سے پہلے میں آپ کے باباپاک علیہ الصلواة والسلام پر اپنی جان فدا کرنا چاہتا ہوں، میری یہ بات سن کر انہوں نے مجھے گلے سے لگالیا اور فرمایا کہ سدیف! آپ کی نسبت ہمارا اپنے بابا جان علیہ الصلواة والسلام پر فدا ہونے کا حق زیادہ بنتا ہے ہاں ہمارے جانے کے بعد جہاں تک ممکن ہو سکے ہمارے مظلوم اور ضعیف بابا علیہ الصلواة والسلام کی نصرت اور مدد کرنااوران کا خیال بھی رکھنا، کیونکہ میرے بابا ضعیف ہیںاور مجھے یقین ہے کہ میری جوانی کے اس صدمے کو یہ زیادہ دیر برداشت بھی نہیں کر پائیں گے ، تم ہمارے بعد ایک تو ہمارے ستم رسیدہ مظلوم بابا علیہ الصلواة والسلام کی حفاظت کرنا، اور دوسرا انہیں تسلی اور دلاسہ بھی دینااور عرض کرنا کہ جوان فرزند تو ہوتے ہی اسی لئے ہیں کہ دکھ کی گھڑی میں والدین پر اپنی جان قربان کر سکیں آپ اس بات کو جگر کا روگ نہ بنائیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار