

Loading content...
میں صرف اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ مولا امام حسینؐ علیہ الصلواة والسلام کا یہ فرزند اتنا خوبصورت اور حسین تھا کہ لاکھوں یوسف ان کی نعلین چومنا فخر سمجھتے تھے، ان کی پاک زلف ہائے عنبریں کے ہر پیچ و خم میں لیل و نہار کے ہزاروں قرآن پوشیدہ تھے، ان کی زیر لب مسکراہٹ تمام آلِ نبیؐ اور خصوصاً گھر اطہر کی پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کے دلوں کیلئے حقیقی چین و سکون و قرار تھی، اسی بات کا تو افسوس ہے کہ یہ تو اُس کے سہرے پہننے کا موسم تھا ،جبکہ وہ اپنے ہی خون سے غسل کر کے نماز نصرت کو اول وقت میں ادا فرما گئے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار