

Loading content...
ملعونِ شام نے کہا کہ شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام میری پھوپھی زاد بہن کا جوان بیٹا تھا، میں اُن کی زیارت تو نہیں کر سکا مگر ان کے حسن وجمال کی تعریف بہت سن چکا ہوں ، میں نے یہ بھی سنا ہے کہ خاندانِ رسالت کے تمام افراد علیہم الصلواة والسلام کو اس نوخیز شہزادے کی حسین جوانی پر بہت نا ز تھا، میں نے یہ بھی سنا تھا کہ پاک پھوپھی صلواة اللہ علیہا کو اس لعل کے ساتھ اتنا پیار تھا کہ اٹھارہ سال تک اس لعل کو انہوں نے پردوں میں پالا تھا ، تم چونکہ انہی کے غلام ہو اس لئے مجھے کچھ ان کے بارے میں مزید بتاؤ کہ وہ پاک شہزادہ علیہ الصلواة والسلام کتنا خوبصورت تھا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار