

Loading content...
اُن زیورات کے ایک ایک مقام سے خون رسنے لگ گیا ، یہ ملعونِ ازل واپس اپنے تخت پر آکر بیٹھ گیا، اِس نے سارے دربار پر ایک طائرانہ نگاہ دوڑائی تو دیکھا کہ دربار کے دروازے کے قریب ہی ایک حبشی جوان کھڑا ، جس کے ہاتھ پس پشت بندھے ہوئے ہیں جبکہ وہ آنکھوں سے نابینا ہے ، اُس کے رخسار پھٹے ہوئے ہیں اور دونوں زخمی رخساروں سے خون رس رہا ہے ، لشکر شام کا ایک فوجی اس کے پیچھے کھڑا ہے جس نے اپنے نیزے کی نوک اُس کی گردن پر رکھی ہوئی ہے ،جبکہ وہ حبشی مسلسل رونے میں مصروف ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار