

Loading content...
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انہیں سابقہ حکمرانوں کے دستور کو باقی رکھتے ہوئے دربار میں لانے سے قبل اسیر بنایا گیا تھا کیونکہ اُس زمانے میں عام دستور یہی تھا کہ جب بھی کسی دربار میں کسی مجرم کو پیش کیا جاتا تو اسے پابند کر کے ہی پیش کیا جاتا تھا، جبکہ شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بارے میں جو دستور عطا فرمایا تھا اس میں تھا کہ کسی مستور کو یا کسی شریف خاندان کے فرد کو یا کسی بھی خاندانی آدمی کو ایسے حال میں دربار میں پیش نہ کیا جائے کہ جس سے اس کی عزتِ نفس مجروح ہو، مگر بنی امیہ کے جملہ ملاعین کا مقصدِ حیات ہی پاک ذوات علیہم الصلواة والسلام کی دشمنی و مخالفت تھا، اس لئے انہوں نے سابقہ دورِ جہالت کے دستور کو ہی بحال رکھا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار