

Loading content...
اس ملعون کے سر پر سونے کا تاج ہے جس میں موتی جڑے ہوئے ہیںاور وہ ملعون غرورِ شاہی میں غرق ہو کر فرعون بن کر تخت پر بیٹھا ہے اور بہت خوش ہے، اُس کے سامنے طشت میں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر ہے، ملعون نے حکم دیا ہے کہ اب دوپہر کے کھانے کا وقت ہوگیا ہے اس لئے سامنے والی میز پر کھانا لگایا جائے اور معززین کی کرسیاں بھی کھانے کی میز کے قریب لگائی جائیں، جس وقت کھانا لگ گیا تو ملعون نے حکم دیا کہ اسیرانِ کربلا میں سے جو مرد ہیں، انہیں دربار میں لایا جائے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار