

Loading content...
قد نشرت شعرھا ان کی زلفیں بھی پریشان تھیں ، انہوں نے آ کر مسند کو زینت بخشی، پھر حورانِ جناں کو حکم دیا کہ جناب حوا، جناب سارا، جناب مریم اور مادر موسیٰ سلام اللہ علیہن کو بلا ئو، پھر ایک حور کو حکم دیا کہ ہماری پاک والدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا سے بھی عرض کریں کہ وہ بھی تشریف لے آئیںاور آ کر مجھے اپنے لعل کا پرسہ دیں،پھر روتے ہوئے بین کیا کہ میں اپنے فرزند کی صف ماتم کہاں کہاں بچھائوں؟ کربلا میں روؤں، کوفہ میں روؤں، شام کی راہوں میں روؤں، ملعون کے دربار میں صف ماتم بچھائوں یا ملعون کے قصر میں ماتم بپا کروں، میری سمجھ میں توکچھ نہیں آتااب وہ ہی آ کر میری کچھ راہنمائی فرمائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار