

Loading content...
سلیطہ خاتون نے رو کر کہا کہ میں ابھی تھوڑی دیر پہلے محل کے کام کاج سے فارغ ہوکر اپنے کمرے میں جا کر لیٹ گئی ابھی مجھے پوری طرح نیند نہیں آئی تھی کہ میں نے دیکھا آسمانوں کے دروازے کھل گئے ہیں ،آسمان سے ایک سیڑھی لگی ہوئی ہے اور آسمان میں سے کئی نوجوان اتر رہے ہیں ان کے لباس سبز تھے انہوں نے آ کر تمہارے محل کے صحن میں ایک سرخ رنگ کا وسیع قالین بچھایا پھر انہوں نے اس قالین کے اوپر ایک نورانی مسند بچھائی اور انتہائی مؤدبانہ انداز میں اس مسند کے ساتھ کھڑے ہوگئے، میں نے دوبارہ آسمان کی طرف نگاہ کی اس وقت ایک نورانی شخصیت نے اس سیڑھی سے نیچے اترنا شروع کیا، انہیں دیکھ کر یہ غلامانِ سبز قبا احتراماً جھک گئے، میں نے اس نورانی شخصیت کو غور سے دیکھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار