

Loading content...
سہل ابن سعد سے روایت ہے کہ میں دربار میں موجود تھا، ملعونِ شام شراب کے نشے میں مخمور تھا ، جہاں سر پاک رکھے تھے اُس میز اور اس ملعون کے تخت کے درمیان ایک طشت (چلمچی)رکھا ہوا تھا، جو عموماً تمام درباروں میں رکھا جاتا تھا جسے بادشاہ بطور تھوکدان استعمال کرتے تھے ، ایسے ہی اس ملعون کے دربار میں بھی یہ طشت اس کے ساتھ رکھا ہوا تھا،یہ ملعون مسلسل شراب پی رہا تھا اور جس وقت وہ جام پی لیتا اور اس کے پیندے میں جو راب نماشراب بچ جاتی اسے یہ ملعون امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر کو دکھا کر طشت میں انڈیل دیتا اور کہتا کہ آپ کے پاک نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کے برتن استعمال کرنے سے منع فرمایا تھا آج دیکھ لیں آپ کی اپنی مسند سونے کے طشت میں لگی ہوئی ہے ، انہوں نے شرابِ فقاع (جو کی شراب) کو حرام قرار دیا تھا، آج دیکھ لیں وہی شراب بے حجابانہ آپ کے سامنے پی جا رہی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار