

Loading content...
یزیدملعون نے جس وقت لوگوں کے بگڑتے ہوئے تیور دیکھے تواس نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ تم لوگ انہیںپہچانتے ہو؟ یہ وہ جناب ہیں کہ جو فرماتے تھے کہ ہماری جد اطہر یزید ملعون کی جد اخبث سے افضل ہیں ، یہ بات تو چلو میں کلمے کی خاطر مان لیتا ہوں مگر یہ بھی فرماتے تھے کہ ہماری پاک والدہ پاک صلواة اللہ علیہا یزید ملعون کی ناپاک مادر سے افضل ہیں،چلو یہ بات بھی میں کلمے کا لحاظ کرتے ہوئے تسلیم کر لیتا ہوں، مگر یہ جناب یہ بھی فرماتے تھے کہ ہمارے بابا پاک علیہ الصلواة والسلام میرے باپ سے بھی افضل تھے، حالانکہ انہیں معلوم تھا کہ اِن کے بابا پاک صلواة اللہ علیہا نے میرے باپ کے ساتھ اقتدار کی جنگ لڑی تھی اورآخر کار اللہ نے فیصلہ میرے باپ کے حق میں کردیا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار