

Loading content...
جس دن قافلے پاک کی آمدہوئی ابھی سرہائے پاک پیش نہیں ہوئے تھے کہ بنی امیہ کے تمام ناخلف اپنی اپنی کرسیوں پرآ کر بیٹھ گئے ان کے سامنے جو بڑی میز تھی اُس میز کے اوپر پھل اوردیگر میوہ جات وغیرہ سے بھری ہوئی ٹرے سجائی گئی تھی ،جن کے درمیان میں مشروبات کی صراحیاں اور جام قرینے سے رکھے ہوئے تھے ، دربارکو خصوصی طور پر آراستہ کیا گیا تھا ، ابھی کچھ کرسیاں خالی تھیں کہ ملعون نے ایک غلام کو حکم دیا کہ باہر جاکر آواز دو کہ دربار میں مظلومین کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اس لئے سب سے پہلے تم مظلومین کربلا علیہم الصلواة والسلام کے سرہائے اطہار کو پیش کرو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار