

Loading content...
اُس وقت دربار کی وضعی صورت یہ تھی کہ یہ ایک مستطیل شکل کا بہت بڑا ہال کمرہ تھا، جس کے ایک سرے پر اس کا صدر دروازہ تھا جو ایک بڑے گیٹ کی طرح تھا، جہاں نیزہ بردار فوجی دستہ پہرہ دیتا تھا، اس حال کمرے کے اندر موصل کے قالین بچھے ہوئے تھے، صدر دروازہ کے سامنے اس ہال کمرہ کے دوسرے سرے پر ایک دروازہ تھا جو اس ملعون کے زنان خانے میں کھلتا تھا، زنان خانے کے اُس دروازہ کے سامنے ملعونِ ازل یزید بن معاویہ کا تخت تھا، جس کے سامنے ایک لمبی چوڑی میز رکھی ہوتی تھی، جو لمبائی میں صدر دروازہ کی طرف اور چوڑائی میں تخت کی طرف تھی،اس میز سے صدر دروازہ تک تقریباً دس فٹ چوڑی جگہ چھوڑ دی گئی تھی، جس کے دونوں طرف سنہری کرسیاں لگی ہوئی تھیں 450کرسی ایک طرف تھی اور 450کرسی دوسری طرف، جن کا رخ تخت کی طرف تھا ، دروازے کے سامنے خالی جگہ اس لئے چھوڑی گئی تھی تاکہ غیر ملکی وفود کو تخت تک پہنچنے میں کوئی دشواری نہ ہو ، درمیانی میز کے دونوں طرف کرسیوں پر انتہائی اہم لوگ بیٹھا کرتے تھے، تخت کی پشت پر جو دروازہ تھا اس کے آگے ایک چبوترا تھا جو ایک بڑی سٹیج کا کام دیتا تھااُس کے سامنے ایک باریک ریشم کا پردہ لگا رہتا تھا ، جس کے پیچھے بیٹھ کر بنی امیہ کی عورتیں دربار کی کاروائی دیکھتی تھیں، تخت کے بالکل ساتھ دونوں طرف سنہری کرسیاں تھیںجن پر اس ملعون کے مشیر بیٹھتے تھے اور یہ سب بنی امیہ کے ناخلف ہوتے تھے، انہی میں ایک سرجون رومی بھی ہوتا تھا، ان کرسیوں کے پیچھے غیر ملکی سفیروں کی کرسیاں تھیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار