

Loading content...
چونکہ تمام اموی، مروانی، عثمانی اور سفیانی ملاعین و رؤساء ابھی نہیں پہنچے تھے، اس لئے حکم ہوا کہ ابھی سرہائے اطہار کو باہر ہی روکا جائے ، تمام ملاعین سرہائے اطہارکو اٹھا کر قصر یزید ملعون کے دروازہ پر انتظار میں کھڑے رہے ، اِدھر ایک ایک کر کے تمام سفیانی، مروانی، عثمانی اور اموی ملاعین آنا شروع ہوئے، یہ لوگ آتے رہے اورقریب سے گزرتے رہے، اسی دوران مروان بن حکم ملعون کا بھی وہاں سے گزر ہوا ، اس ملعون نے طشت اٹھاکر کھڑے ہوئے ملاعین سے پوچھا ان میں کیا ہے؟ ایک ملعون نے بتایا تو یہ ہنسا اور اپنی عبا کے کونے کو پکڑ کر رقص کے انداز میں ایک چکر لگایا، اورہنستا ہوا قصر میں داخل ہوگیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار