

Loading content...
تمام شہداء کے سرہائے اطہر کو سونے کے طشتوں میں رکھا گیا، ان سرہائے اطہر کو مندیل ہائے دیبقی یعنی ریشمی رومالوں سے ڈھانپ دیا گیا، پھر وہ لوگ اُن سرہائے اطہار کو اٹھا کر باہر لے آئے،جیسے ہی حفاظتی دستے اور دربانوں، غلاموں کی نگاہیں سرہائے اطہار پر پڑیں تو انہوں نے نعرہ ہائے تکبیر بلند کیے، جس وقت دربان اور غلام نعرے لگا رہے تھے تواُس وقت ملعونِ شام دربار میں آنے کی تیاری کر رہا تھا ، نعروں کی آواز سن کر اس نے ایک غلام کو بھیجا کہ جا کر معلوم کرو کہ یہ نعرے کیوں بلند کیے جا رہے ہیں؟ غلام نے آکر بتایا کہ تمہارے گماشتے فرزند رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاک خاندان کے سرہائے اطہار اٹھا کر دربار کے دروازے پر پہنچ گئے ہیں ، اُس وقت یزید ملعون نے بکواس کی کہ آج میرے جنگ بدر میں مارے جانے والے تمام بزرگ بہت خوش ہوں گے، کیونکہ آج میں نے ان کا انتقام لے لیاہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار