

Loading content...
ادھر چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوئیں ،جس وقت دوسرا دروازہ عبور ہوا توپھر وہاں موجود غلاموں نے بھی نعرۂ تکبیر بلند کیااور ان کے ساتھ ہی دوسری حویلیوں میں متعین غلاموں نے بھی نعرۂ تکبیر بلند کیا ، پاک مستورات صلواة اللہ علیہن کے چہروں پر زردی بڑھنے لگی، اس طرح دروازے عبور ہوتے رہے جس وقت پاک مستورات نے چوتھا دروازہ عبور کیا تواس وقت یہ سب کچھ پاک مستورات کی برداشت سے باہر ہو گیا اور انہوںنے رونا شروع کر دیا، جناب شریکتہ الحسین صلواة اللہ علیہا نے پھر انہیںتسلی دی کہ گھبرائو نہیں ہم جو آپ کے ساتھ ہیں، جس وقت انہوں نے پانچواں دروازہ عبور کیا تو پھر حسب معمول وہاں موجود غلاموں نے بھی نعرۂ تکبیر بلند کیا، جس کے جواب میں اہل دربار نے نعرۂ تکبیر بلند کیا ، سامنے چھٹا دروازہ نظر آیا جو قصر یزید ملعون کا داخلی دروازہ تھا، جس وقت ام المصائب معظمہ کونین بی بی صلواة اللہ علیہا اس دروازے کی دہلیز پر پہنچیں تویہاں پہنچ کر آپ زمین پر بیٹھ گئیں، امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کی دستار کے پاک وارث جناب سجاؐد علیہ الصلواة والسلام نے آگے بڑھ کر عرض کیا پھوپھی اماںؐ! آپ یہاں کیوں بیٹھ گئی ہیں یہاں پر بیٹھنا تو ہرگز مناسب نہیں ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار