

Loading content...
کاروانِ توحید و رسالت قصر ملعون کے بیرونی دروازہ پر پیشی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اتنے میں ایک سپاہی نے آ کراطلاع دی کہ اب پاک پردہ دارانِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کو دربار میں لایا جائے، جس وقت جناب شریکتہ الحسینؐ صلواة اللہ علیہا نے یہ حکم سنا تو ایک مرتبہ اپنے دردرسیدہ قافلے کی ہر مستور کے چہرے پر نگاہ فرمائی تمام پاک مستوراتصلواة اللہ علیہن کے چہروں پر زردی نظر آئی ، معصوم بچے مائوںکے ساتھ لپٹ گئے ، پاک مخدومہ معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے تمام اہل قافلہ کو دلاسہ دیا کہ آپ گھبرا کیوں گئی ہیں میں جو آپ کے ساتھ ہوں، تمام مخدراتِ عصمت و طہارت صلواة اللہ علیہن مخدومہ معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے ہمراہ روانہ ہوئیں، جیسے ہی انہوں نے پہلا دروازہ عبور کیا ادھر صحن میں موجود سات سو غلاموں نے نعرۂ تکبیر بلند کیا، جسے سن کر دوسرے دروازے کے اندرموجود غلاموں نے بھی نعرۂ تکبیر بلند کیا ایسے ہی یکے بعد دیگرے پانچ نعرہ ہائے تکبیر بلند ہوئے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار