

Loading content...
پانچویں دروازہ کے سامنے ایک دستہ خوبصورت غلاموں کا کھڑا ہوتا تھا، جن کی کمر کے ساتھ سنہری پٹیاں، ہاتھوں میں لمبے لمبے عصائے شاہی ہوتے تھے ، جن پر موتی اور جواہرات جڑے ہوئے ہوتے تھے، ان کے سر پر موتیوں کا تاج ہوتا تھا، اس فوجی دستے کا نام طشتیہ تھا، مؤرخین نے اس نام کی دو وجوہات تحریر کی ہیں، پہلی یہ کہ اُس زمانے میں ہر بادشاہ کے دربار میں غلاموں کا ایک دستہ ایسا ہوتا تھا کہ اگر کسی بادشاہ یا امراء و رؤساء میں سے کسی کی طرف سے کوئی تحفہ آتا تو یہ دستہ ان تحفے تحائف کو سونے کے طشت میں رکھ کر بادشاہ کی خدمت میں پیش کرتا تھا، دوسری وجہ یہ لکھی گئی ہے کہ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر دربار میں پیش کیا گیا تو ان فوجیوں نے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کا سرِ اطہر ایک طشتِ زریں میں رکھ کر ملعونِ ازل کے سامنے پیش کیا تھا ،اس لئے ان کا نام طشتیہ مشہور ہوگیاتھا… مگر پہلی وجہ زیادہ درست معلوم ہوتی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار